پی ایم انڈیا
نئی دہلی:24اکتوبر۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں بے نامی املاک لین دین کی روک تھام ایکٹ (پی بی پی ٹی) 1988 کے تحت حکم صادر کرنے والی انتظامیہ اور اپیلٹ ٹرابیونل کی تقرری کو اپنی منظوری دے دی گئی ہے۔
اہم خصوصیات
I۔ حکم صادر کرنے والی انتظامیہ کی تقرری مزید اضافی بینچوں کے ساتھ کی گئی ہے اور پی بی پی ٹی ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹرائبونل قائم کیا جانا ہے۔
II۔ ایجوکیٹنگ اتھاریٹی، ا یجوکیٹنگ اتھاریٹی کی شاخوں اور اپیلٹ ٹرائبونل کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ/ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس (سی بی ڈی ٹی) سے ا سی عہدوں پر فائز افسران کو ان کے محکموں میں منتقل کرکے عملہ مہیا کرانا ہے ۔
III۔ایجوکیٹنگ اتھاریٹی اور اپیلٹ ٹرائبونل کا صدر دفتر قومی خطہ راجدھانی دہلی کے علاقہ(این سی ٹی ڈی) میں قائم ہوگا۔ایجوکٹینگ اتھاریٹی کی شاخیں کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی قائم ہوں گی اور اس سلسلے میں ضروری نوٹیفکیشن مجوزہ ایجوکیٹنگ اتھاریٹی کے چیئرمین کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔
فوائد
اس منظوری کے نتیجے میں حکم صادر کرنے والی انتظامیہ(ایجوکیٹنگ اتھاریٹی) کے سپرد کئے جانے والے معاملات کا موثر اور بہتر طریقے سے نظم ہوگا اور ایجوکیٹنگ اتھاریٹی کے حکم کے خلاف ایپلٹ ٹرائبونل میں معاملے کے تیزی سے نپٹارے کے لئے اپیل داخل کی جائے گی۔
ایجوکیٹنگ اتھاریٹی کی تقرری، پی بی پی ٹی کے تحت انتظامی کارروائی کا جائزہ لینے کا پہلا مرحلہ ہوگا۔مجوزہ اپیلٹ ٹرائبونل کے قیام سے پی بی پی ٹی کے تحت ایجوکیٹنگ اتھاریٹی کے ذریعہ صادر کئے جانے والے احکامات کے خلاف اعلی سماعت کا میکانیز فراہم ہوگا۔
یہ مفاہمتی دستاویزازبکستان کے اندیجان خطے میں ازبک۔ ہندوستان فری فارماسیٹیکل زون کے قیام کے لئے اندیجان علاقائی انتظامیہ کے ساتھ فروغ دے گا۔
پس منظر
ازبکستان کے ساتھ ہندوستان کے مستحکم رشتے رہے ہیں یہ رشتے سابق یو ایس ایس آر کا حصہ ہونے کے وقت سے ہی اس خطہ کے ساتھ رشتے قائم ہیں۔ دونوں ملکو ں میں فارما سیٹیکل اور بائیو فارما سیٹیکل صنعت کی اہمیت کے پیش نظر فارماسیٹیکل اور بائیو فارما سیٹیکل کے شعبوں میں تجارت، صنعت اور پیداوار میں باہمی تعاون کافی اہم ہے۔ اس لئے حکومت ہند اور ازبکستان کی حکومت باہمی تعاون کے لئے ایک رسمی میکانیز وضع کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
***********
5467U –