پی ایم انڈیا
نئی دلّی ،25 جنوری / 25 سالہ ہندوستان –آسیان شراکت داری منانے کے سلسلے میں آسیان – ہندوستان یاد گاری چوٹی کانفرنس ( اے آئی سی ایس ) سے ما قبل شام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میانما کی اسٹیٹ کونسلر ہر ایکسی لینسی دا آنگ سان سوچی ، ویتنام کے وزیر اعظم ہِز ایکسی لینسی جناب نوین ژوان پھوک اور فلپائن کے صدر ہز ایکسی لینسی جناب راڈ ریگو روا دوترتے کے ساتھ بدھ کے دن باہمی میٹنگیں کی ۔
وزیر اعظم نے آسیان – ہندوستان یاد گاری چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے اور اس سال 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت قبول کرنے پر تینوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔
اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ ان میں ، اُن فیصلوں کی پیروی کا معاملہ بھی شامل تھا ، جن پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ستمبر ، 2017 ء میں میانما کے دورے کے دوران فیصلے کئے گئے تھے ۔
وزیر اعظم پھوک کے ساتھ میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے فریم ورک کے اندر باہمی تعلقات کے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ جن شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری ہے ، اُن میں ہندوستان بحر الکاہل علاقہ ، دفاع ، تیل اور گیس ، تجارت اور سرمایہ کاری شامل ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس دورے کے دوران ، جن دو سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، اُن سے ہندوستان – ویتنام تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ ان سمجھوتوں کا تعلق اطلاعات اور نشریات کے شعبوں میں تعاون سے ، معلومات حاصل کرنے کے مرکز کے قیام اور آسیان – ہندوستان خلائی تعاون کے تحت ویتنام میں معلومات کی پروسیسنگ کی سہولت فراہم کرنے سے ہے ۔ انہوں نے 100 ملین امریکی ڈالر کے قرضے کو بروئے کار لانے پر اطمینان کا اظہار کیا ، جس کے تحت سمندر میں پیٹرول ویسلس ( او پی وی ) کی تیاری کے سلسلے میں کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ 500 ملین امریکی ڈالر کے دوسرے قرضے کو بھی جلد بروئے کار لایا جائے ۔
صدر دوترتے کے ساتھ میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے نومبر ، 2017 ء میں اپنی میٹنگ کے بعد سے باہمی تعلقات اور عالمی نیز علاقائی صورت حال میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی رفتار مزید تیز کی جائے ، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مشرق کی طرف توجہ دینے کی ہندوستان کی پالیسی اور فلپائن کے ‘ تعمیر – تعمیر – تعمیر پروگرام ’کے تحت دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹروں میں بہت سے ایسے شعبے ہیں ، جن میں تعاون کیا جا سکتا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں انویسٹ انڈیا اور بورڈ آف انویسٹمنٹ آف فلپنس کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا گیا ۔
تینوں میٹنگوں میں دورے پر آنے والے معزز رہنماؤں نے ہندوستان – بحر الکاہل علاقے میں امن ، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لئے آسیان – ہندوستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اے آئی سی ایس میں ہونے والے تبادلۂ خیال کے لئے نیک خواہش کا اظہار کیا ۔
( م ن ۔ج ۔ ع ا ۔ 25 – 01 – 2018 )
U. No. 494
India extends a warm welcome to the @ASEAN leaders who have arrived to take part in the ASEAN-India Commemorative Summit (AICS) to celebrate 25 years of India-ASEAN partnership and our #RepublicDay celebrations. It is the honour of 125 crore Indians to host these eminent leaders.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2018
This evening, I had the honour of holding talks with some of the visiting dignitaries. We had comprehensive discussions and signed MoUs as well.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2018
Met Daw Aung San Suu Kyi, State Counsellor of Myanmar. We had extensive talks on boosting bilateral cooperation and followed up on the key decisions taken during my last Myanmar visit. pic.twitter.com/9Tjfj8qC3X
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2018
Mr. Nguyen Xuan Phuc, Prime Minister of Vietnam and I held extensive discussions on India-Vietnam ties, which are growing rapidly. pic.twitter.com/d7hJvhRrYB
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2018
Delighted to meet Mr. Rodrigo Duterte, President of the Philippines. The vigour and momentum in India-Philippines ties augur well for our nations and the Indo-Pacific region. pic.twitter.com/qm92FuVHLm
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2018