Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اردن کے شاہ کے دورۂ ہند کے دوران دستخط کئے گئے سمجھوتوں/مفاہمت ناموں کی فہرست


نئی دہلی، 1 مارچ  2018/

 

1

 

 

دفاع کے شعبے میں  مفاہمت نامہ

 تربیت،دفاعی صنعت ، انسداد دہشت گردی، فوجی مطالعات،  سائبر سیکورٹی ، فوجی طبی خدمات ، امن قائم کرنا وغیرہ جیسے تسلیم شدہ   کچھ شعبو  ں میں  تعاون  کے نفاذ کے لئے  پرویژن یا شقیں بناکر   اور اس طرح تعاون کے  دائرہ کی تشریح کرکے    دفاع کے شعبے میں  

ہندستان اور ارد ن کے درمیان  تعاون کو فروغ دینا  اس  مفاہمت نامہ کا اہم مقصد ہے ۔

 

2

سفارت کار وں  اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا میں چھوٹ

یہ سمجھوتہ ہندستان اور اردن کے    سفارت کاروں  اور سرکاری پاسپورٹ  رکھنے والوں    کو ویزا کی ضرورت کے بغیر  ایک دوسرے کے   علاقے میں داخل ہونے،  وہاں سے جانے اور راہ داری  کی اجازت  دینے  ، گنجائش فراہم کرتا ہے۔

 

3

 

ثقافتی تبادلہ کا  پروگرام

(سی ای پی)

2018 سے 2022 کی مدت کے لئے یہ سمجھوتہ     موسیقی   اور ڈانس  ، تھیٹر، نمائش،  سمیناروں  اور کانفرنس   ، آرکیولاجی، آرکائیوز، لائبریری، میوزیم،   ادب، تحقیق اور دستاویزات، سائنس میوزیم، فیسٹول ، ذرائع ابلاغ اور نوجوانوں کے پروگراموں کے  شعبوں میں ہندستان  اور اردن کے درمیان  تبادلوں کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔

4

افراد  ی قوت کے شعبے میں  تعاون کا سمجھوتہ

یہ مفاہمت نامہ    اردن میں  ہندستانی شہریوں کے    کانٹریکٹ روزگار   کے  سلسلہ  میں   انتظامیہ کے بہترین طریقہ ہائے کار کو فروغ دینے کی   خاطر ہندستان اور  اردن کے درمیان   تعاون کو فروغ دینے کی  گنجائش فراہم کرتا ہے۔

5

ہندستان اور اردن کے درمیان صحت اور میڈیشن کے شعبے میں   تعاون کے لئے مفاہمت نامہ

 اس مفاہمت نامہ کا مقصد ہے کہ   ہندستان اور اردن کے  درمیان    متعلقہ    قوانین اور  ضابطوں کے مطابق آپسی   فائدوں اور  مساوات کی بنیاد پر     صحت ، میڈیکل سائنس، طبی تعلیم اور  تحقیق کے   شعبو ں میں    تعاون قائم کیا جائے اور اس  کی حوصلہ افزائی    کی جائے  ۔آپسی   تعاون کے  مختلف  تسلیم شدہ  شعبوں میں    یونیورسل ہیلتھ کوریج  ، خدمات  اور صحت ،  ہیلتھ ریسرچ ، نیشنل ہیلتھ اعدادو شمار   ، تشخیص ، علاج   اور  ٹی بی کے علاج معالجہ    اور دوا سازی  میڈیکل آلات   وغیرہ    شامل ہیں۔

6

اردن میں  اگلے  جنریشن کے لئے  سینٹر آف   ایکسیلینس کے قیام کا مفاہمت نامہ

اس مفاہمت نامے کا مقصد ہے   کہ اردن کے کم سے کم   تین ہزار آئی ٹی پروفیشنل   کے لئے  پانچ سال کی مدت   کے عرصے میں   اردن میں   اگلے  جنریشن    کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے اور  اردن سے  آئی ٹی شعبے میں ماسٹرس ٹرینرس  کی تربیت کے لئے ہندستان میں ریسورس سینٹر قائم کیا جائے

7

راک فاسفیٹ    اور فرٹیلائزر/این پی کے،   کی طویل مدتی   سپلائی   کے لئے مفاہمت نامہ

 اس مفاہمت نامہ کا مقصد راک فاسفیٹ  جیسی   دھات  کی کانکنی اور  اس خام دھات کو پگھلا کر صاف کرنا ہے اورفاسفور ک ایسڈ    / ڈی اے پی/ این پی کے   فرٹیلائزر کے لئے اردن میں      پیداوار  کی سہولت کا قیام   ہے ۔  اس کے لئے   ہندستان وہاں سے سو فی صد   فاسفورک ایسڈ ڈی اے پی /این پی کے فرٹیلائزر کھاد اٹھا کر لائے گا۔اس طرح کا  مفاہمت نامہ   ہندستان کے لئے راک فاسفیٹ کی طویل مدتی اور  پائیدار  سپلائی   کو یقینی بنائے گا۔

8

 کسٹمزسے متعلق   آپسی    تعاون  کاسمجھوتہ

 یہ سمجھوتہ   ہندستان   اور اردن کے درمیان  آپسی   امداد کی گنجائش فراہم کرتا ہے تاکہ     کسٹم  جرائم کو روکنے کے لئے دونوں ملکوں  کے لئے کسٹم کے قوانین   کی  مناسب  عمل داری کو یقینی بنایا جاسکے    کسٹم انتظامیہ کے ذریعہ    لگائی گئیں کسٹم ڈیوٹیز ، ٹیکسوں ، فیس  اور دیگر   چارجیز سے متعلق    صحیح معلومات کا خوش اسلوبی سے   تبادلہ ہوسکے۔

9

آگرہ اور  پیٹرا (اردن) کے درمیان دوہرا   سمجھوتہ

اس سمجھوتے کے ذریعہ    آگرہ اور  پیٹرا  کی  دونوں میونسپلٹیوں نے    سیاحت  ،  ثقافت  ، کھیل اور معاشی شعبو ں میں آپسی تعاون کی سرگرمیوں کی  نشاندہی کرکے سماجی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر  کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

10

ذرائع ابلاغ کے   ہندستانی انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ایم  سی اور  جارڈ ن ملیہ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون

 اس مفاہمت نامہ کا مقصد دوملکوں  کے اداروں کے درمیان  مشترکہ  پروجیکٹوں کو فروغ دیا جائے ، تعلیمی    اور سائنسی سرگرمیوں کے مشترکہ اداروں کی ترقی اور مشترکہ اداروں کے  اسٹاف  اور طلبا کے تبادلہ کے علاوہ  مشترکہ مفاد کے    میٹریل    کا تبادلہ کرنا ہے۔

11

پرسار بھارتی اور اردن ٹی کے درمیان  مفاہمت نامہ

 یہ مفاہمت نامہ    پرسار بھارتی اور اردن ریڈیو    اور ٹی وی  کارپوریشن کے درمیان تعاون     کی گنجائش   فراہم کرتا ہے تاکہ  عملے کی تربیت،  پروگراموں کی مشترکہ تیاری اور    تبادلے کے شعبوں میں  تعاون کیا جاسکے  اور ان میں مزید ربط پیدا کیا جاسکے۔

12

 یونیورسٹی میں    ہندی چیئر  کے قیام  سے متعلق    اردن  کی یونیورسٹی اور  آئی سی سی  آر کے درمیان  مفاہمت نامہ

یہ مفاہمت نامہ   اردن  کی یونیورسٹی میں ہندی زبان کے   لئے     آئی سی سی آر  چیئر کے قیام    اور کام کاج میں    آئی سی سی آر    اور اردن یونیورسٹیوں کے درمیان    تعاون کے لئے  بنیادی     اور دیگر شرائط    فراہم کرتا ہے۔

نمبر شمار سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں کے نام تفصیلات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا ۔ ج۔

U-  1155