پی ایم انڈیا
میرے عزیز دوست وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دعوت پر میں25 سے 26 فروری2026 تک اسرائیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔
ہندوستان اور اسرائیل کے مابین ایک مضبوط اور کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے، جس نے حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی اور انتہائی فعالیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں۔ جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے، جن میں سائنس و ٹیکنالوجی، اختراع، زراعت، آبی وسائل کا انتظام، ٹیکنالوجی، دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط شامل ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ہم باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
اس دورے کے دوران میں اسرائیل کے صدر عزت مآب جناب اسحاق ہرزوک سے بھی ملاقات کروں گا ۔ یہ میرے لئے اعزاز کا باعث ہو گا کہ میں اسرائیلی پارلیمنٹ ، کنیسٹ سے خطاب کرنے والے پہلا ہندوستانی وزیر اعظم بنوں گا۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جو دونوں ممالک کو جوڑنے والے مضبوط پارلیمانی اور جمہوری تعلقات کو خراج تحسین پیش کرے گا ۔
میں ہندوستانی تارکین وطن ارکان سے ملاقات کا بے صبری سے منتظر ہوں جنہوں نے طویل عرصے سے ہندوستان-اسرائیل کے درمیان خصوصی دوستی کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ میرا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ، اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے نئے اہداف طے کرے گا اور ایک لچکدار ، اختراعی اور خوشحال مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائے گا ۔
********
(ش ح ۔م ح ۔ف ر)
U. No. 3012
I will be undertaking a State Visit to Israel today and tomorrow. Our nations share a robust and multifaceted Strategic Partnership. Ties have significantly strengthened in the last few years. I will be holding talks with PM Netanyahu, in which we will discuss ways to strengthen…
— Narendra Modi (@narendramodi) February 25, 2026