Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

افرادی قوت کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے بھارت ۔ اردن مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،یکم ؍مارچ :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں افرادی قوت کے شعبے میں بھارت اور اردن کے مابین تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد یہ ہے کہ طرفین کے مابین ٹھیکہ داری سے متعلق روزگار کی انتظامیہ اور ا س کے عملی پہلوؤ ں سے متعلق  بہترین طریقہ ہائے کارکو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون کو بڑھاوادیاجائے ۔

***************

U-1140