پی ایم انڈیا
مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انتخابی انتظامات اور انتخابی عمل سے متعلق ادارہ جاتی اور تکنیکی ترقیات کے شعبے میں علم اور تجربے کے باہم تبادلے، اطلاعات کے تبادلے میں تعاون، عملے کی صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی استحکام، باقاعدہ مشاورت کا اہتمام سمیت ایڈمنسٹریشن کے معاملے میں بھارت اور سرینام کے مابین تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
یہ مفاہمتی عرضداشت باہمی تعاون کو فروغ دے گی جس کا مقصد سرینام کے لئے تکنیکی امداد / صلاحیت امداد فراہم کرنا ہے تاکہ انتخابی انتظامات اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔