پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی میراتھن میں تاریخی چاندی کا تمغہ جیتنے پر ساون بروال کو مبارک باد پیش کی ۔
وزیرِ اعظم نے آج کہا کہ قومی ریکارڈ قائم کرنے اور چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلا تمغہ حاصل کرنے کی یہ کامیابی اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کہ یہ بھارت کا پہلا ایشیائی کھیلوں کا میراتھن تمغہ ہے جو ملک سے باہر جیتا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی قوتِ برداشت اور عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مستقبل کے سفر کے لیے بھی نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:
’’ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی میراتھن میں تاریخی چاندی کا تمغہ جیتنے پر ساون بروال کو مبارک باد۔ قومی ریکارڈ قائم کرنے اور چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلا تمغہ حاصل کرنے کی یہ کامیابی اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کہ یہ بھارت کا پہلا ایشیائی کھیلوں کا میراتھن تمغہ ہے جو ملک سے باہر جیتا گیا ہے۔ ان کی قوتِ برداشت اور عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات پیش کیں: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘
Congratulations to Sawan Barwal on a historic Silver in the Men’s Marathon at the Asian Games. A new National Record and India’s first medal in this event in over four decades, this achievement is even more special as the country’s first-ever Asian Games marathon medal won…
— PMO India (@PMOIndia) September 26, 2026
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4172