Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ای- مارکیٹ پلیس کی تشکیل کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی،12۔اپریل ،وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں خصوصی مقصد کی حامل گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ایس پی وی)کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ ایک قومی سرکاری حصولیابی پورٹل کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت درج رجسٹرکمپنیوں سے متعلق دفعہ 8 کے تحت تشکیل دیا جا سکے، جومرکزی اور ریاستی حکومتوں کےاداروں کو درکارسازوسامان اور خدمات کی فراہمی کر سکے۔

کابینہ نے اس بات کو بھی منظوری دی ہے کہ ڈی جی ایس اور ڈی کو تحیل کر دیا جانا چاہئےاور اس کا تمام کام کاج 31اکتوبر2017تک ختم کردیاجانا چاہئے۔ اگر ڈی جی ایس اینڈ ڈی کو 31اکتوبر2017تک تحیل کرنا ممکن نہ ہو، محکمہ اس کےکلوزرکی تاریخ کو معقول جواز کےساتھ 31مارچ 2018تک بڑھا سکتا ہے۔

م ن ۔ ۔ ک ا

U- 1857