پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔24؍مئی۔مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’’یونیورسٹی سروس اوبلیگیشن فنڈ‘‘ (یو ایس او ایف) کو اپنی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم وزارت داخلہ کی جانب سے شناخت کردہ 4072 ٹاور لوکیشنوں پر موبائل خدمات فراہم کرنے کے عمل میں اپنا تعاون دیگی تاکہ بائیں بازو کی انتہاپسندی والے علاقوں کے ایسے حصوں میں جہاں اب تک موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب نہیں ہے وہاں دوسرے مرحلے کے پروجیکٹ کے تحت موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب ہوسکے۔ یہ غیراحاطہ شدہ علاقے دس ریاستوں کے 96 اضلاع میں واقع ہیں۔ اس کام کی مجموعی لاگت 7330 کروڑ روپئے کی بقدر ہوگی۔
یہ نیٹ ورک ایسا ہوگا جس کا استعمال بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثر علاقوں میں تعینات سلامتی عملہ کریگا۔ اس پروجیکٹ کے تحت کنکشن سے عاری الگ تھلگ گاؤں کے باشندگان کو بھی موبائل خدمات فراہم کرائی جائیں گی جس کے نتیجے میں اس خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس سے بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثر علاقوں میں جو پسماندہ بھی ہیں، ای گورننس کو بڑھاوا دینے میں مدد ملیں گی اور ڈیجیٹل موبائل کنیکٹیویٹی فراہم ہوسکے گی۔
دس اضلاع میں مجوزہ ٹاور لوکیشنوں کی تعداد کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔
|
1
|
آندھرا پردیش
|
8
|
429
|
|
2
|
بہار
|
8
|
412
|
|
3
|
چھتیس گڑھ
|
16
|
1028
|
|
4
|
جھارکھنڈ
|
21
|
1054
|
|
5
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
26
|
|
6
|
مہاراشٹرا
|
2
|
136
|
|
7
|
اڈیشہ
|
18
|
483
|
|
8
|
تلنگانہ
|
14
|
118
|
|
9
|
اترپردیش
|
3
|
179
|
|
10
|
مغربی بنگال
|
5
|
207
|
|
میزان
|
10 ریاستیں |
96
|
4072
|
نمبر شمار
|
ریاستیں | اضلاع | ٹاور لوکیشنوں کی تعداد |
|---|
U-2740