Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک نے بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک نے نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی اور عوامی خدمت کے 25 سال مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔

رشی سنک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے عزم، کام کے تئیں لگن اور توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر تجارت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

اس پوسٹ کے جواب میں جناب نریندر مودی نے ایکس پر لکھا:

‘‘آج بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں آپ سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی!’’

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6044