Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بیرونی خلاء کے پُر امن استعمال کے لئے کھوج اور تلاش میں باہمی تعاون کی غرض سے بھارت اور ساؤ ٹومے اور پرنسیپی کے مابین معاہدے کے فریم ورک سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا


 

نئی دہلی، 28دسمبر / مرکزی کابینہ کو  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں   بھارت اور ساؤ ٹومے اور پرنسیپی کے مابین  معاہدے کے اُس فریم ورک سے آگاہ کیا گیا  ہے ۔ اس معاہدے کا تعلق   بیرونی خلاء کو پُر امن مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس میں کھوج اور تلاش کے عمل میں باہمی تعاون سے ہے ۔  اس معاہدہ فریم ورک پر نئی دلّی میں 7  ستمبر ، 2018 ء کو دستخط  عمل میں آئے تھے ۔

اہم نکات

  1. مذکورہ فریم ورک معاہدہ  کرۂ ارض کی ریموٹ سینسنگ ، سیارچہ  مواصلات  ، سیارچہ نیوی گیشن  ، خلائی سائنس  اور بیرونی خلاء کی تلاش اور کھوج کے شعبوں میں نئی  تحقیقی سرگرمیاں  چلانے  اور   عملی امکانات  کے سلسلے میں    رفتار فراہم کرے گا اور اس کو تقویت فراہم کرے گا ۔
  2. یہ معاہدہ فریم ورک  بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کے لئے خلائی ٹیکنا لوجیوں کے استعمال کے شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہوگا ۔ اس طریقے سے دونوں ممالک کے تمام  خطے  اور علاقے اس سے مستفید ہوں گے ۔

 

اہم اثرات

          مذکورہ معاہدہ جاتی فریم ورک کرۂ ارض کی ریموٹ سینسنگ ،  سیارچہ مواصلات ،  سیارچہ نیوی گیشن ، خلائی سائنس اور بیرونی خلائی  حصے  کی تلاش  وغیرہ کے شعبے میں  نئی تحقیقی سرگرمیوں اور  امکانات کے استعمال  کے لئے  تحقیقی امور میں مدد گار ہو گا ۔  

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن  ۔ ع ا  )    

U. No. 6507