Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی آئس لینڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات

تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی آئس لینڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اوسلو میں تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ  آئس لینڈ کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ کرسٹرن فروسٹاڈاٹیر سے ملاقات کی۔

یہ وزیر اعظم فروسٹاڈاٹیر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں قائدین کی پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے  آئس لینڈ کی تاریخ میں سب سے کم عمر کی وزیر اعظم بننے کے لیے وزیر اعظم فروسٹاڈاٹیر کو مبارکباد دی۔

دونوں قائدین  نے باہمی تعلقات کی مضبوطی، خصوصاً جلد ہی عمل میں آنے والی بھارت – یوروپی آزاد تجارتی  ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے اس امر پر رضامندی ظاہر کی کہ ٹی ای پی اے  تجارت، سرمایہ کاری، اور مینوفیکچرنگ میں اشتراک کے معاملے میں حقیقی باہمی امکانات کو واشگاف کرنے کے لیے ایک عمدہ موقع فراہم کرتا ہے۔

دونوں قائدین نے جیوتھرمل توانائی، ماہی پروری، اختراعی تکنالوجیوں، تخلیقی معیشت، ثقافت، سیاحت، نقل و حرکت، اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات  جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آرکٹک تحقیق میں تعاون میں اضافہ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی نے آئس لینڈ کی وزیر اعظم کو باہمی طور پر موافق وقت میں بھارت دورے کے لیے مدعو کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7280