Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی


جاپان کے وزیردفاع شِنجیرو کوئزومی، جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے جولائی 2026 میں منعقدہ 16ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے لیے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران ہونے والی تفصیلی بات چیت کو یاد کیا اور بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون میں مسلسل پیش رفت کو سراہا۔

وزیر اعظم نے بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے وژن کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے اور دیگر شعبوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں بھارت-جاپان دفاعی اور سلامتی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے دفاعی شعبے میں جاپان کے لیے بھارتی کمپنیوں اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ شراکت داری خصوصاً میک اِن انڈیاکے تحت دفاعی سازوسامان کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع کو اجاگر کیا۔

وزیر دفاع کوئزومی نے وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جاپان کی حکومت کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح ۔م ش۔ع ن

U. No.2412