پی ایم انڈیا
نئی دلّی ، 28 مارچ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے سبکدوش ہو رہے تمام اراکین کے تعاون کے لئے ان کی اور ان کے مستقبل کے لئے خیر سگالی کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپنے کلمات میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ایوان سے سبک دوش ہو رہے تمام ارکان سماجی خدمت کے شعبے میں اب مزیدمضبوط رول ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک کی اپنی منفرد اہمیت ہے اور ہر رکن نے اپنے طور پر تعاون پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی صلاحیت کے بہترین استعمال کوبروئے کار لاتے ہوئے قوم کے تاب ناک مستقبل کے لئے کام سر انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان بالا کی اپنے سینئر ممبران کے ہمراہ ایک منفرد اہمیت ہے ۔ یہ ایوان پالیسی سازی میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے سبک دوش ہو رہے متعدد ممبران پارلیمنٹ اور ان کے تعاون کا بطور خاص تذکرہ کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ سبک دوش ہو رہے ممبران اب اس ایوان کا حصہ نہیں رہیں گے ، جبکہ ابھی طلاق ثلاثہ پر فیصلہ لیا جانا باقی ہے ۔
انہوں نے سبک دوش ہو رہے ممبران کو یقین دلایا کہ پارلیمنٹ اور پی ایم او کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔
وزیر اعظم نے ان سے گزارش کی کہ وہ روز مرہ کے اہم معاملات پر اپنے خیالات و نظریات ساجھا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u. 1785
م ۔ ر ۔ ر۔ 28.3.18
We bid farewell to some of our MP colleagues in the Rajya Sabha. They have contributed significantly to Parliament and we have all gained from their experience and insight: PM @narendramodi in the Rajya Sabha
— PMO India (@PMOIndia) March 28, 2018
The Rajya Sabha is a distinguished House, with eminent members serving here. This House plays a vital role in our democracy: PM @narendramodi https://t.co/0Tbiv8imV6
— PMO India (@PMOIndia) March 28, 2018
We will always remember the distinguished work of Parasaran Ji. Who can forget the manner in which Professor Kurien has contributed to the Rajya Sabha: PM @narendramodi in the Rajya Sabha
— PMO India (@PMOIndia) March 28, 2018
We will always remember the distinguished work of Parasaran Ji. Who can forget the manner in which Professor Kurien has contributed to the Rajya Sabha: PM @narendramodi in the Rajya Sabha
— PMO India (@PMOIndia) March 28, 2018