Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 23 مئی کو حکومت میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زائد نوجوانوں کو  تقرر نامے تقسیم کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی 2026 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زائد نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار کی فراہمی کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کے عین مطابق، روزگار میلہ اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایک بڑا اقدام ہے۔ اپنی شروعات سے لے کر اب تک، ملک بھر میں منعقد کیے گئے 18 روزگار میلوں کے ذریعے تقریباً 12 لاکھ تقرر نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔

19واں روزگار میلہ ملک بھر میں 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ بھارت کے تمام حصوں سے منتخب ہونے والے یہ نئے امیدوار حکومتِ ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے، جن میں وزارتِ ریلوے، وزارتِ داخلہ، وزارت برائےصحت و خاندانی بہبود، محکمہ ٔمالیاتی خدمات اور محکمہ ٔاعلیٰ تعلیم سمیت دیگر محکمے شامل ہیں۔

***

ش ح۔ ک ح –خ م

U.NO.7422