Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

روس کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی


روسی فیڈریشن کے وزیرخارجہ عزت مآب سرگئی لاوروف نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیرِ خارجہ لاوروف نے دسمبر 2025 میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے 23ویں بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس کے تناظر میں دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ لاوروف اور وزیر اعظم نے یوکرین اور مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیرِ اعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے بھارت کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ لاوروف سے درخواست کی کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن تک ان کی دلی نیک خواہشات پہنچائیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.7070