پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔28اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ کو ریل کے شعبے میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مستحکم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے ریسرچ ڈیزائن اور اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن( آر ڈی ایس او) ہندوستان اور کوریا ریل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(کے آر آر آئی) کے درمیان تعاون پر مفاہمت نامہ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
اثرات
یہ مفاہمت نامہ ہندوستانی ریلوے کے لئے کوریائی ریلوے کے ساتھ مل کر ریلوے کے سیکٹر میں تازہ ترین پیش رفت اور معلومات شیئر کرنے اور لگاتار بات چیت کرنے کاایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ معلومات شیئر کرنے کے لئے مخصوص تکنالوجی کے شعبوں اور دیگر بات چیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تکنیکی ماہرین رپورٹوں اور تکنیکی دستاویزات کے تبادلے کے علاوہ تربیت اور سیمیناروں /ورکشاپ کے تبادلے کی راہ ہموار کرے گا۔
تفصیلات
یہ مفاہت نامہ مندرجہ ذیل اہم شعبوں میں مخصوص تعاون کا فریم ورک فرام کرے گا۔
ریلوے کی وزارت نے مختلف غیرملکی حکومتوں اور نیشنل ریلویز کے ساتھ ریل کے سیکٹر میں تکنیکی تعاون کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ تعاون کے نشان زد شعبوں میں ہائی اسپیڈ کوری ڈور، موجودہ راستوں کی رفتار میں اضافہ کرنا، عالمی نوعیت کے اسٹیشنوں کی ترقی، ہیوی ہائی آپریشن اور تمام بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری شامل ہیں۔ یہ تعاون ریلوے تکنالوجی اور آپریشن کے شعبوں میں پیش رفت و معلومات کا تبادلے تکنیکی دورے اور آپسی مفاد کے شعبوں میں تربیت/ سیمیناروں اور ورکشاپس پر معلومات کے تبادلے کے ذریعے حاصل کیاجاتا ہے۔
***********
(م ن ۔ ح ا۔ ر ض۔ 28.08.2018 )
U –4181