پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 30اگست 2017، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سازوسامان اور خدمات ٹیکس (ریاستوں کیلئے معاوضہ)ایکٹ، 2017 میں مناسب طور پر ترمیم کرنے سے متعلق آرڈیننس کے نفاذ کیلئے وزارت خزانہ کی تجویز کو اپنی منظوری دیدی ہے۔
کابینہ کی اس منظوری سے درج ذیل سامانوں پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے مطابق ان سامانوں پر معاوضہ محصول کو 15 فیصدسے بڑھا کر 25 فیصد کیا جا سکتا ہے:
(a) تیرہ افراد بشمول ڈرائیور تک کی سواری والی موٹر گاڑیاں(ذیلی سرخیوں 870210، 870220، 780230 یا 870290 کے تحت آنے والی گاڑیاں) اور
(b) 8703 سرخی کے تحت آنے والی موٹر گاڑیاں ۔
واضح رہے کہ جی ایس ٹی کونسل نے اگست 2017 میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے کہ جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کے بعد ان موٹر گاڑیوں پر عائد مجموعی ٹیکس (جی ایس ٹی اور معاوضہ محصول) جی ایس ٹی سے قبل کی مجموعی ٹیکس کے مقابلے کم ہے ، زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ اس کے مطابق 8702 اور 8703 سرخیوں کے تحت آنے والی موٹر گاڑیوں پر معاضہ محصول کو بڑھا کر 15 فیصد سے 25 فیصد کیا جا سکتا ہے۔
جی ایس ٹی کونسل کے ذریعہ موٹر گاڑیوں پر معاوضہ محصول کی شرح میں اضافے سے متعلق معاملے کی جانچ پڑتال عنقریب کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ۔ ا گ۔ع ج
(30-08-17)
U: 4263