Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشا نئی دلی پہنچے


 

نئی دہلی، 08 فروری 2020 /  سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راج پکشا آج شام نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ ہمارے وزیراعظم کے دعوت پر  08 سے 11 فروری 2020 تک کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔ سری لنکا کے وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ہندوستان آئے ہیں۔ 08 فروری کو وہ وزیراعظم کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔  وہ ہمارے صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کریں گے اور صبح کو امور خارجہ کے وزیر سری لنکا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

دلی میں اپنی سرکاری مصروفیت کے بعد سری لنکا کے وزیر اعظم کولمبو کے لیے روانہ ہونے سے قبل وارانسی ، سارناتھ، بودھ گیا اور تیروپتی کا سفر کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا ایک سلسلہ چل رہا ہے۔ صدر گوٹا وایا راجپکشا نے انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد پہلا دورہ ہندوستان کا ہی کیا تھا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U- 642