Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

صحت کے شعبے میں بھارت اوراردن کے مابین تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت پردستخط کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،یکم ؍مارچ :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اوراردن کے مابین صحت وطبی سائنس کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری  دے دی ہے ۔

یہ مفاہمتی عرضداشت تعاون کے درج ذیل شعبوں پر احاطہ کریگی ۔

1-یونیورسل صحت کوریج( یوایس سی)

2-صحتی نظام حکمرانی

3-صحت میں خدمات اور اطلاعاتی تکنالوجی

4-صحتی تحقیق

5-قومی صحتی اعدادوشمار

6-صحتی مالیات وصحتی معیشت

7-دائمی امراض کنٹرول

8-تمباکوکنٹرول

9-تپ دق کی تشخیص معالجہ اورادویہ

10-فارماسیوٹیکلز اورطبی آلات کی ضابطہ بندی

11-باہمی طورپرطے شدہ تعاون کا کوئی دیگرشعبہ

          تعاون کے تمام دیگرپہلوؤں اورتفصیلات کی وضاحت اور مفاہمتی عرضداشت کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گا۔

***************

U-1141