Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

عالمی یومِ ریڈیو عوام کے لیے ایک قابلِ اعتماد آواز کا جشن منانے کا دن ہے: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ عالمی یومِ ریڈیو ایک ایسے ذریعے کا جشن منانے کا دن ہے جو عوام کے لیے قابلِ اعتماد آواز ہے، خواہ وہ دور دراز دیہات ہوں یا مصروف شہر۔ جناب مودی نے کہا کہ برسوں سے ریڈیو بروقت معلومات فراہم کرتا رہا ہے، صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا رہا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی  بھی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’#MannKiBaatکے ذریعہ میں نے خود ریڈیو کی اس صلاحیت کا تجربہ کیا ہے کہ یہ ہمارے لوگوں کی معاشرتی طاقت کو کس طرح سامنے لاتا ہے۔ اس ماہ کا پروگرام اتوار، 22 فروری کو نشر ہوگا۔ براہِ کرم پروگرام کے لیے اپنی تجاویز ضرورارسال کریں۔‘‘

وزیرِ اعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا:

’’عالمی یومِ ریڈیو ایک ایسے ذریعےکا جشن منانے کا دن ہے جو عوام کے لیے قابلِ اعتماد آواز ہے، خواہ وہ دور دراز دیہات ہوں یا مصروف شہر۔ برسوں سے ریڈیو بروقت معلومات فراہم کرتا رہا ہے، صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا رہا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ یہ دن ریڈیو سے وابستہ تمام افراد کی کاوشوں کو سراہنے کا موقع ہے۔

#MannKiBaat کے ذریعہ میں نے خود ریڈیو کی اس صلاحیت کا براہِ راست تجربہ کیا ہے کہ یہ ہمارے لوگوں کی معاشرتی طاقت کو کس طرح اُجاگر کرتا ہے۔ اس ماہ کا پروگرام اتوار، 22 فروری کو منعقد ہوگا۔ براہِ کرم پروگرام کے لیے اپنی تجاویز ضرور بھیجیں۔‘‘

https://mygov.in/group-issue/inviting-ideas-mann-ki-baat-prime-minister-narendra-modi-22nd-february-2026/?target=inapp&type=group_issue&nid=366266

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح۔م ح ۔ ن م)

U- 2340