پی ایم انڈیا
عزت مآب پرنس رحیم آغا خان پنجم، چیئرمین آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این)، نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان میں اے کے ڈی این کی دیرینہ خدمات کو سراہا، بالخصوص پائیدار شہری ترقی، پانی کے تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، دیہی صفائی ستھرائی، نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں اس کی خدمات کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے ملک بھر میں تاریخی مقامات کی بحالی اور تجدید کے ذریعے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اے کے ڈی این کی قائدانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔
عزت مآب آغا خان نے ہندوستان کی جامع ترقی اور سماجی پیش رفت کے لیے اے کے ڈی این کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے تبدیلی پر مبنی ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور انسانی بہبود کو آگے بڑھانے میں اختراع کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3283