Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

عملہ انتظام اور عوامی انتظامیہ کے شعبے میں بھارت۔ سنگاپور مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


نئیدہلی۔24؍مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے عملہ انتظام اور عوامی انتظامیہ کے شعبے میں باہم تعاون کیلئے بھارت اور سنگاپور کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد انتظامیہ چلانے کے موجودہ نظام خصوصاً افرادی قوت، کام کاج کے مقام اور ملازمت ، عوامی خدمات کی فراہمی ، انسانی وسائل کا انتظام  ، عوامی علاقے کی اصلاح ، قیادت /صلاحیت کی ترقی ، ای حکمرانی ۔ ڈیجیٹل حکمرانی کے شعبے میں اصلاح لانا ہے۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت عوامی انتظامیہ اور حکومت چلانے سے متعلق اصلاحات کے شعبے میں بھارت اور سنگاپور کے مابین تعاون کے لئے ایک لائحہ عمل پیش کریگا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ عوامی انتظامیہ اچھی حکمرانی اور عوامی خدمات کی اصلاح کے معاملے میں عمدگی حاصل کی جائے جس سے زیادہ بہتر طور پر عوامی ذمہ داریاں اٹھانا ممکن ہوگا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اس مقصد کے تحت انتظامیہ اور خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے اختراعاتی اور بہتر سے بہتر طریقہ ہائے کار کی شناخت اور انہیں اپنایا جانا بھی شامل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2727