Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

فرانس کے صدر کی وزیراعظم مودی کو ٹیلی فون پر مبارکباد


نئیدہلی۔23؍مئی۔فرانس کے صدر عالی جناب ایمینوئیل میکرون نے 23 مئی 2019 کو ، انتخابی فتح کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو  ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور فرانس کے مابین قائم  کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کیلئے  مل جل کر کام کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بحرانی معاملات کے لیے اپنا براہ راست  اور مستحکم تعاون پیش کرنے کیلئے فرانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم مودی کو جمہوری دنیا کے سرفہرست رہنماؤں  میں سے ایک رہنما قرار دیتے ہوئے صدر میکرون نے وزیراعظم مودی کو ماہ اگست 2019 میں فرانس کا دورہ کرنے کی اپنی پیشکش کااعادہ کیا ہے تاکہ باہمی ملاقات ہوسکے اور بیارٹز میں منعقد ہونے والی جی 7 سربراہ ملاقات میں بھی شرکت ممکن ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔۔ع ن

U-2187