پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،9فروری :فلسطین ، متحدہ عرب امارات اور عمان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم کے بیان کا متن درج ذیل ہے :
‘‘میں 9سے 12فروری کے دوران فلسطین ،متحدہ عرب امارات اورعمان کے دورے پررہوں گا۔
میں پانچویں بار خلیج اورمغربی ایشیائی خطے کے دورے پر جانے سے خوش ہوں ۔ میں اردن کے شاہ عبداللہ کا ممنون ہوں، جنھوں نے اس سفرکو ممکن بنایاہے ۔ مجھے امید ہے کہ میں 9فروری ،کو عمان میں ان سے ملاقات کروں گا۔
بھارت کے کسی وزیراعظم کا فلسطین کا یہ پہلادورہ ہوگا۔مجھے توقع ہے کہ میں صدرمحمود عباس سے گفت وشنید کروں گااور فلسطینی عوام اور فلسطین کی ترقیات کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کروں گا۔
میں 10سے 11فروری کے دوران متحدہ عرب امارت کے دورے پرجاؤں گا،جہاں میں 2015کے بعد دوبارہ جارہاہوں ۔ متحدہ عرب امارات ایک قابل قدر کلیدی شراکت دارہے، جس کے ساتھ ہمارے تمام بڑے دائروں میں اہم تعاون پرمبنی رشتے ہیں، جن میں معیشت ، توانائی ، اعلیٰ تکنالوجی اورسلامتی جیسے پہلوشامل ہیں ۔ میں ان شعبوں میں ہونے والی اپنی پیش رفت اور یواے ای نائب صدراوروزیراعظم اوردوبئی کے فرمانرواعالیجناب شیخ محمدبن راشدالمختوم اورابوظہبی کے ولیعہد شہزادے عالیجناب شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی وسیع تبادلہ خیالات کروں گا۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت کی دعوت پرمیں ابوظہبی میں عالمی گورنمنٹ سربراہ ملاقات کے چھٹویں اجلاس سے خطاب کروں گا جہاں بھارت مہمان ذی وقارکے طورپرشامل ہوگا۔ اسی دن میں ابوظہبی میں ، سرکردہ یواے ای ، اور عرب کے سی ای اوحضرات سے دستیاب وسیع اقتصادی مواقع کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کروں گااوران امکانات کا جائزہ لوں گا کہ کاروباری شراکت کو مزید ترقی دینے کے لئے اورکیاجاسکتاہے ۔
عمان ہمارا قریبی بحری ہمسایہ ہے ۔ جس سے ہمارے عمدہ تعلقات ہیں ۔ میں عمان کےعالیجناب سلطان سے بھی بات چیت کروں گااور دیگرکلیدی رہنماوں سے بھی ملوں گا۔ میں بھارت کے ساتھ مضبوط اقتصادی اورکاروباری تعلقات استوارکرنے کی غرض سے عمان کے سرکردہ کاروباریوں سے بھی گفت وشنید کروں گا۔عمان ہماراقریبی بحری ہمسایہ ہے اور اس سے ہمارے عمدہ ترین تعلقات استوارہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ 11اور 12فروری کو بطوروزیراعظم پہلی مرتبہ میں یہاں کے دورے پررہوں گا ۔ بھارت اور عمان صدیوں پرانے عوامی تعلقات کے حامل رہے ہیں اور عوام سے عوام کے مابین تبادلے ہوتے رہے ہیں ۔ 11فروری کی شام میں عمان کے عالیجناب سلطان سے ملاقات کروں گا ۔ میں وزرأکی کونسل کی ڈپٹی وزیراعظم ، عالی مقام سید فہد بن محمود السعید اور بین الاقوامی تعلقات اور تعاون پرمبنی امورکے ڈپٹی وزیراعظم عالی مقام سید اسد بن طارق السعید سے بھی ملاقات کروں گا۔ ہم اپنے روایتی مضبوط روابط کو مزید پروان چڑھانے کے لئے باہمی تعاون کا جائزہ لیں گے ۔ 12فروری کو میں عمان کے سرکردہ کاروباریوں سے ملاقات کروں گا اور مضبوط ترین اقتصادی اورکاروباری تعلقات استوارکرنے اورپروان چڑھانے کے سلسلے میں گفت وشنید کروں گا۔ عمان اوریواے ای دونوں جگہ مجھے بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد سے ملاقات کا موقع حاصل ہوگا ،جنھوں نے ان ممالک میں اپنا ٹھکانہ بنارکھاہے ۔ 9ملین سے زائد بھارتی کارکنان خلیجی خطے میں رہتے اورکام کرتے ہیں، جن میں سے تقریباًایک تہائی افراد صرف متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ۔ عمان میں بھارتیوں کی تعداد دیگرممالک کے یہاں سکونت پذیر افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔
بیرون ملک سکونت پذیربھارتی برادری بھارت اور خلیجی ممالک کے مابین دوستی کے ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ تمام افراد اپنے اپنے میزبان ممالک میں رونماہونے والی خوشحالی میں سرگرمی سے اپنا تعاون دیتے ہیں ۔مجھے امید ہے کہ میں اس دورے کے توسط سے مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں بھارت کی افزوں اہمیت کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہوں گا۔’’
U-792
I will be undertaking bilateral visits to Palestine, United Arab Emirates and Oman from 9th to 12th February. The Gulf and West Asian region is a key priority in our external engagement. We enjoy vibrant multi-dimensional ties with the countries there.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
The Palestine visit will begin on 10th February after transiting through Jordan. I am grateful to His Majesty King Abdullah II of Jordan for facilitating the transit and look forward to meeting him in Amman on 9th February.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
Looking forward to my discussions with President Mahmoud Abbas and reaffirming our support for the Palestinian people and the development of Palestine. https://t.co/Kq3smWsJp9
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
In UAE, I will hold talks with His Highness Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, the Vice President and Prime Minister of UAE and Ruler of Dubai, and His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi. @HHShkMohd @MohamedBinZayed
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
At the invitation of the leadership of the UAE, I will be addressing the 6th edition of the @WorldGovSummit in Dubai, where India is the Guest Country of Honour. https://t.co/Kq3smWsJp9
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
There will be interactions with leading UAE and Arab CEOs in Dubai on the vast economic opportunities in India and what more can be done together to increase business collaboration.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
Oman is a close maritime neighbour with whom we enjoy excellent relations. I will hold talks with His Majesty the Sultan of Oman and other leaders. There shall be interactions with businesspersons of Oman on developing stronger economic links with India. https://t.co/GRqMmshHCt
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018
In both Oman and the UAE, I will have the opportunity to meet the large Indian diasporas that have made those countries their home. The Indian diaspora is a bridge of friendship between India and the Gulf countries. https://t.co/KUBK736sjz
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2018