پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔26؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرشی کمبھ سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے اعتماد کا اظہا رکیا کہ کسانوں کے اس اجتماع سے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔ نیز زرعی شعبے میں بہتر مواقع پیدا کرنے کی بھی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم نے اترپردیش سرکار کی تعریف کی کہ اس نے اناج کی خریداری کو خاطر خواہ فروغ دینے کی کوششیں کیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ کسان ہی ہیں جو ملک کو آگے لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے ، 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے عہد کو دوہرایا۔ اس سلسلے میں انہوں نے بہت سے اقدامات کاذکر کیا جو حکومت لاگت کو کم کرنے اور منافع کو بڑھانے کے مقصد سے کررہی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ مستقبل قریب میں پورے ملک میں کھیتوں میں بڑی تعداد میں شمسی پمپ نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس کے فائدے زراعت کو پہنچیں، اس پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی میں جو چاول سے متعلق تحقیق کا مرکز قائم کیا جارہا ہے وہ اسی جانب ایک قدم ہے۔
وزیراعظم نے زراعت میں اس کی قدر وقیمت میں اضافے کی اہمیت کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب کے بعد اب توجہ دودھ کی پیداوار ، شہد کی پیداوار اور انڈا مرغی ا ور ماہی پروری پر دی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کرشی کمبھ کے دوران آبی وسائل کے جائز استعمال ، ذخیرہ کرنے کیلئے بہتر ٹیکنالوجی اور زراعت میں تازہ ترین ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے موضوعات پر بحث ومباحثے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایسی نئی ٹیکنالوجی اور طور طریقے ایجاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن سے کسانوں کو پرالی جلانے کی ضرورت نہ پڑے یا اس میں انہیں کوئی مدد مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5504
Addressing the Krishi Kumbh, a commendable initiative of the UP Government. Watch. https://t.co/XUXr5EPcmw
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2018