Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مالدیپ کے وزیر خارجہ اور جمہوریہ مالدیپ کے صدرکے خصوصی ایلچی، ڈاکٹرمحمد عاصم نے، وزیراعظم سے ملاقات کی


نئی دہلی ،12 جنوری :مالدیپ کے وزیرخارجہ اورجمہوریہ مالدیپ کے صدرکے خصوصی ایلچی، ڈاکٹرمحمد عاصم نے کل یہاں، دوپہربعد،  وزیراعظم جناب نریندرمودی سے ملاقات کی ۔

          دونوں رہنماؤں نے قریبی ہمسایوں کے طورپر،بھارت اور مالدیپ کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور بحرہند میں سمندری مفادات سے مربوط دونوں ممالک کے تعلقات پرتبادلۂ خیالات کئے ۔ خصوصی ایلچی جناب عاصم نے اس امرکا اعادہ کیاکہ مالدیپ ‘‘پہلے بھارت’’ کی پالیسی کے تحت بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات استواررکھنے کے لئے پابند عہد ہے ۔

          خصوصی ایلچی جناب عاصم نے یہ بات بھی دوہرائی کہ صدریامین نے، وزیراعظم کو مالدیپ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ وزیراعظم نے اس دعوت کے لئے اظہارتشکرکرتے ہوئے اس امرپراتفاق کیاکہ وہ معقول وقت پرمالدیپ کا دورہ کریں گے ۔

          خصوصی ایلچی نے صدرعبداللہ یامین کی نیک خواہشات وزیراعظم کو پیش کیں ، وزیراعظم نے اپنی جانب سے بھی صدرموصو ف کے لئے ایسے ہی جذبات کا اظہارکیا۔

***************

(م ن ۔ ع آ۔820112.01.)

U-255