Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے جمو ں و کشمیر کے اودھم پور ضلع میں محکمہ دفاع کی 7.118 ایکڑ زمین کیندریہ ودیالیہ نمبر -2 کی تعمیر کے لئے کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے


 

نئی دہلی، 4 جولائی   2018/ مرکزی کابینہ نے  جس کی صدارت  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی،  جموں و کشمیر میں    اودھم پور کے مقام پر    محکمہ دفاعی کی    56 کنال   اور 19 مرلے (7.118 ایکڑ)  زمین    طویل مدتی لیز کی بنیاد پر   30 سال کے لئے    کیندریہ ودیالیہ نمبر2 کی تعمیر کے سلسلہ میں    کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن   (کے وی ایس)  کو ایک روپیہ سالانہ    کے    واجبی کرایہ پر     منتقل کرنے کی    منظوری دے دی ہے۔   اس  لیز کو  30 ،30 سال کی دو میعادوں کے لئے آگے بڑھایا جاسکے گا۔

 پس منظر:

اس وقت کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 ،  دھار روڈ  ، اودھم پور    1985 سے   اپنے  وجود کے بعد ہی سے  عارضی عمارتو ں میں کام کررہا ہے۔   اس وقت    کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 دھار روڈ اودھم پور   میں   851  طلبا زیر تعلیم ہیں۔    کے وی ایس  کے ذریعہ     اسکول کی مستقل    عمارت کی تعمیر سے     اسکول کے حکام   ، زیر ملازمت   فوجی  افراد کے   بچوں کی   تعلیمی ضرورتوں کو    پورا  کرسکیں گے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U- 3447