پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 7 مارچ 2018/مرکزی کابینہ نے جس کی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ہندستان اور فرانس کے درمیان نقل وطن کرنے اور ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے سے متعلق شراکت داری کے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ امید ہے کہ اس سمجھوتہ پر فرانس کے صدر کے ہندستان کے آنے والے دورہ کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
یہ سمجھوتہ عوام سے عوام کے درمیان رابطہ کو بڑھانے، طلبا ، ماہرین تعلیم، تحقیق کاروں اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے میں آسانی پیدا کرنے اور بے ضابطہ ترک وطن اور انسانوں کی اسمگلنگ سے متعلق معاملات کو سلجھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ سمجھوتہ فرانس کے ساتھ ہندستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ہمہ پہلو تعلقات کا ایک ثبوت ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد اور بھروسہ میں اضافہ کی علامت ہے۔
یہ سمجھوتہ بنیادی طور پر سات سال کی مدت کے لئے اوراس میں خود بخود تجدید اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعہ نگرانی کے طریقہ کار کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ ج۔
UNO- 1275