Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان دواسازی کے سیکٹر میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،26 ستمبر2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، صنعت اور دوا سازی کی مصنوعات کی ریسرچ اور ترقی  کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر یکم اکتوبر2018ء کو دستخط کئے جائیں گے، جب ازبکستان کے صدر ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

دونوں ملکوں میں دوا سازی کی صنعت کی ترقی کی اہمیت اور دوا ساز ی کے سیکٹر میں تجارت، پیداوار، تحقیق اور ترقی میں آپسی تعاون کی اہمیت کے پیش نظردونوں ملکوں کی حکومتیں باہمی تعاون کے ایک باقاعدہ طریقہ کار کے قیام کی کوششیں کررہی ہیں۔یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں میں مختلف تھیراپیٹک شعبوں میں سرگرم دوا سازی  اجزاء سمیت دواؤں کی پیداوار کے امکانات کا پتہ لگائے گا۔ اس مفاہمت نامے کے تحت سرگرم دوا سازی اجزاء سمیت دوا سازی کی مصنوعات کی برآمد اور درآمد کے لئے قانونی اور انضباتی ضرورتوں،رجسٹریشن کے طریقہ کار قانونی اور  تجارت پر معلومات کا تبادلہ کیاجائے گا۔یہ مفاہمت نامہ دوا سازی کی مصنوعات کی تحقیق و ترقی اور تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جمہوریہ ازبکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

(26.09.2018)

U: 4989