پی ایم انڈیا

نئے ہندوستان کی تہہ عوام دوست حکومت میں ہے، وزیراعظم کا بیان
حکومت نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئےپوری توجہ سے کام کررہی ہے: وزیر اعظم
میڈیا سے مختلف زبانوں میں بولنے والے لوگوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے
کی اپیل
نئی دہلی،30/اگست۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوچی میں ملیالا منورما نیوز کونکلیو 2019 سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے ملیالا منورما کی اس بات کے لئے ستائش کی کہ اس نے کیرالہ کے شہریوں کو زیادہ باخبر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں اس کے اہم رول کے لئے بھی وزیر اعظم نے ستائش کی۔
کونکلیو نیو انڈیا کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انفرادی امنگیں، اجتماعی کوششیں اور قومی ترقی کے لئے اپنائیت کا جذبہ نئے ہندوستان کی تہہ میں ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیا ہندوستان شرکت پر مبنی جمہوریت، عوام دوست حکومت اور سرگرم شہری طبقے کے بارے میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیا ہندوستان جواب دہ عوام اور جواب دہ حکومت کا دور ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب نئے ہندوستان کا جذبہ مختلف شعبوں میں ہے، چاہے یہ شعبہ کھیل کا ہو، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ہو، انھوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں اور گاؤوں کے حوصلہ رکھنے والے نوجوان اپنی امنگوں کو مہارت میں تبدیل کررہے ہیں اور ہندوستان کا نام روشن کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میرے لئے نئے ہندوستان کا جذبہ ہے۔ یہ ایسا ہندوستان ہے، جہاں نوجوانوں کے سرنیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خاص فرق ان کے اپنے نام کمانے سے پڑتا ہے۔ یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جہاں کوئی بھی شخص ہو، بدعنوانی اس کے لئے کوئی متبادل نہیں ہوگی، صرف کارکردگی ہی اس کا ضابطہ ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا ہندوستان ہر ایک کی آواز ہے۔ یہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کی آواز ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پلیٹ فارموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کی اس آواز کو سنیں۔
حکومت کی طرف سے کئے گئے کام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے ان بہت سی کوششوں کی تفصیلات بتائیں جو حکومت نے کی ہیں، جن میں رہن سن میں آسانی، قیمتوں پر کنٹرول، 1.25 کروڑ مکانوں کی 5 سال میں تعمیر، تمام گاؤوں میں بجلی پہنچانا، ہر ایک گھر کو پانی کی سپلائی فراہم کرانا، صحت کے ساتھ ساتھ تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 36 کروڑ بینک کھاتے کھولے گئے ہیں اور 20 کروڑ قرضے چھوٹی صنعتوں کو دیے گئے ہیں۔ 8 کروڑ سے زیادہ گیس کے کنکشن دیے گئے ہیں تاکہ باورچی خانے کو دھوئیں سے پاک رکھا جاسکے۔ سڑکیں تعمیر کرنے کی رفتار بھی دگنی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کے جذبے میں کس طرح تبدیلی آئی ہے اسے صرف دو لفظوں میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ 5 سال پہلے لوگ پوچھتے تھے کہ کیا ہم کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی گندگی سے نجات حاصل کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی پالیسی انجماد کو ختم کرسکیں گے؟ کیا ہم کبھی بدعنوانی کا خاتمہ کرسکیں گے؟ آج لوگ کہتے ہیں، ہم کریں گے۔ ہم سوچھ بھارت بنائیں گے۔ ہم بدعنوانی سے ملک کو چھٹکارا دلائیں گے۔ ہم اچھی حکمرانی کو ایک عوامی تحریک بنائیں گے۔ لفظ کریں گے، جو پہلے مایوسی کے سوال کے لئے سمجھا جاتا تھا، آج نوجوان ملک کے پرامید جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایک نیا ہندوستان بنانے کے لئے انتھک کام کررہی ہے۔ اس تناظر میں انھوں نے غریبوں کے لئے 1.5 کروڑ مکانات کی تعمیر میں حکومت کے رسائی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے ایک جامع طریقہ کار اپنایا ہے۔ زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اقدار پیش کئے ہیں اور کم وقت میں زیادہ کارکردگی کی ہے۔ زیادہ قیمت پر سہولتیں فراہم نہیں کی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی ضرورتوں کو سنا گیا ہے۔ مقامی دست کاروں کو شامل کیا گیا ہے اور ٹیکنالوجی کو اس عمل کا اہم جزو بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کے لئے ہماری سوچ میں نہ صرف ملک میں رہنے والے ان لوگوں کے لئے دیکھ بھال شامل ہے، بلکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال شامل ہے جو باہر رہتے ہیں۔ غیر ملکوں میں رہنے والے ہمارے غیر مقیم ہندوستانی بھائی ہمارے لئے باعث افتخار ہیں جو ہندوستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
بحرین کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ایسے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنھیں وہاں اعزاز عطا کیا گیا۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بحرین کے ان کے دورے کی خاص بات وہاں کے شاہی خاندان کا وہ فیصلہ ہے جس کے تحت 250 ہندوستانیوں کی سزا کو معاف کردیا گیا، جو وہاں جیلوں میں تھے۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں روپے کارڈ کے آغاز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا، جو خلیج میں کام کررہے ہیں اور جو اپنے گھروں میں پیسہ بھیجتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مختلف تحریکوں مثلاً سوچھ بھارت، پلاسٹک کے ایک بار کے استعمال کے بعد اسے ختم کرنے، پانی کے تحفظ، فٹ انڈیا اور اسی طرح کی دیگر تحریکوں میں میڈیا کی طرف سے ادا کئے گئے مثبت رول کا بھی اجاگر کیا۔
ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے زبان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے میڈیا سے کہا کہ وہ مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو قریب لانے میں ایک پل کا کام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ میڈیا 10 سے 12 مختلف زبانوں میں ایک لفظ شائع کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ایک سال میں ایک شخص مختلف زبانوں میں 300 سے زیادہ نئے الفاظ سیکھ سکتا ہے۔ اور جب ایک شخص دوسری ہندوستانی زبان سیکھ لے گا تو وہ مشترکہ ڈوری میں بندھ جائے گا اور صحیح معنی میں ہندوستانی کلچر کی یکسوئی کی تعریف کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بانیان کے خواب کو پورا کریں اور ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کریں جس سے ان کا سر فخر سے بلند ہو۔
U-3954
Kerala is also special for me, personally.
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
I have had numerous opportunities to visit Kerala.
One of the first things I did after the people blessed me yet again with a big responsibility is visiting the Guruvayur Sri Krishna Temple: PM
Of course, I also cherish being among such surroundings but at the same time, I believe there must be a constant and continuous dialogue between individuals and organisations irrespective of one’s thought process: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
New India is about participative democracy, a citizen- centric government and pro-active citizenry: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
It is youngsters from small towns and villages. They do not belong to established families or have big bank balances.
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
What they have is dedication and aspiration. They are converting that aspiration into excellence and making India proud.
This is the New India Spirit: PM
How the spirit has changed in India can be summed up using just two words.
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
Five years ago, people would ask- will we?
Will we ever be free from dirt?
Will we ever remove policy paralysis?
Will we ever eliminate corruption?: PM
We were conscious of the fact that we were not creating houses, but were building homes. We needed to move away from the concept of merely constructing four walls.
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
Our approach was deliver more facilities, deliver more value, deliver in less time and deliver at no extra cost: PM
One of the highlights was the compassionate decision of the Royal Family to pardon 250 Indians serving sentences there.
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
Similar pardons have been granted by Oman and Saudi Arabia.
Earlier this year, Saudi Arabia increased India’s Haj quota: PM
Today, I have a humble suggestion. Can we not use the power of language to unite? Can media play the role of a bridge and bring people speaking different languages closer. This is not as difficult as it seems: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
We can simply start with publishing one word in 10-12 different languages spoken across the country. In a year, a person can learn over 300 new words in different languages: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019
Imagine a group in Haryana learning Malayalam and a group in Karnataka learning Bengali! All big distances were covered only after taking the first step, can we take the first step?: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 30, 2019