Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مہاتما گاندھی کے سچائی، عدم تشدد، ہمدردی اور خدمت کے اصولوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت کا سُبھاشِت وزیرِ اعظم نے شیئر کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ قابلِ احترام باپو کی پوری زندگی سچائی، عدمِ تشدد، ہمدردی اور خدمت کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ باپو کی زندگی اور ان کے اصول ہر دور میں انسانیت کے راستے کو منور کرتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے سنسکرت کا ایک سُبھاشِت شیئر کیا:

“अद्वेष्टा सर्वभूतानां मैत्रः करुण एव च।

निर्ममो निरहङ्कारः समदुःखसुखः क्षमी॥”

یہ سُبھاشِت ایسے شخص کی عظمت بیان کرتا ہے جو کسی بھی جاندار سے نفرت نہیں کرتا، سب کے ساتھ دوستی اور ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہے، لگاؤ اور تکبر سے آزاد رہتا ہے، خوشی اور غم دونوں میں یکساں رہتا ہے اور ہمیشہ دوسروں کو معاف کرتا ہے—ایسا شخص اعلیٰ ترین سادھک ہے۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

”قابلِ احترام باپو کی پوری زندگی سچائی، عدمِ تشدد، ہمدردی اور خدمت کی ایسی روشن مثال ہے، جو ہر دور میں انسانیت کی راہ روشن کرتی رہے گی۔“

अद्वेष्टा सर्वभूतानां मैत्रः करुण एव च।

निर्ममो निरहङ्कारः समदुःखसुखः क्षमी॥”

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4499