Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

نئی اورقابل احیا توانائی کے شعبے میں بھارت اور فرانس کے مابین مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


 

نئیدہلی18دسمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو  اس مفاہمتی عرضداشت سے آگاہ کیا گیا ہے ،جس پر سولر انرجی کارپوریشن انڈیا لمٹیڈ (ایس ای سی آئی ) بھارت اور فرانس  کی سرکاری تحویل کے ادارے سی ای اے اور بلیو اسٹوریج  ایس ایس ،فرانسیسی کمپنی  نے اپنے دستخط  کئے ہیں ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر 3  اکتوبر 2018  کو نئی دلی میں دستخط عمل میں آئے تھے۔یہ مفاہمتی عرضداشت،  تین  اصل زبانوں یعنی ہند ی ، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں دستخط پذیر ہوئی تھی ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد بھارتی حکومت کے اس اولوالعزم  منصوبے کو تقویت فراہم کرنا ہے ،جس کے تحت  شمسی موبلٹی  کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور بڑی تعداد میں برقی موٹر گاڑیوںکو رواج دینااور گرڈ پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کرنے کی غرض سے ای-  موٹر گاڑی چارجنگ اسٹیشن  کے ایس ای سی آئی کے پائلیٹ  پروجیکٹ  ،  جڑی ہوئی بیٹریوں ،  شمسی پینلوں  سے  تیار بجلی کا استعمال اور گرڈ سے متعلق دیگر پہلوؤں کے سلسلے میں مستقبل کے تعاون کے لئے خدوخال طے کرنا اور ایک واضح خاکہ تیار کرنا ہے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت بھارت اور فرانس کے مابین  باہمی تعاون کو مستحکم بنانے میں معااون ثابت ہوگی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-6311