پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 12 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سری انور بن ابراہیم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم مودی نے وزیرِ اعظم ابراہیم کا ہندوستان آمد پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور شراکت دار ملک کی حیثیت سے برکس سربراہی اجلاس میں ملیشیا کی شرکت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے فروری 2026 میں وزیرِ اعظم مودی کے ملیشیا کے دورے کے نتائج کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، نیم موصل، بنیادی ڈھانچہ، رقومی معیشت، توانائی، مالیاتی ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت اور عوام کے درمیان روابط شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے صباح کے شہر کوٹا کنابالو میں ہندوستان کے قونصل خانۂ عام کے قیام پر ملیشیا کی رضامندی سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم مودی نے آسیان اور ہندوستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ملیشیا کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ دونوں نے ہندوستان اور ملیشیا کے جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے اپنے مسلسل عزم کا اظہار کیا۔
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3336,