پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 11 اپریل 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 اپریل کو تمل ناڈو جائیں گے جہاں وہ کانچی پورم ضلع میں تیروودانتھل میں واقع چنئی میں ڈیفنس ایکسپو 2018 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس سال ڈیفنس ایکسپو کا ٹیگ لائن انڈیا :ابھرتی ہوئی دفاعی سازوسامان بنانے کا مرکز ہے۔ اس نمائش کا مقصد دفاعی نظام اور آلات کی برآمد میں ہندستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ 150 سے زائد بین الاقوامی نمائش کار وں سمیت 670 سے زیادہ نمائش لگانے والے ڈیفنس ایکسپو میں حصہ لیں گے۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعت کا سیکٹر اس مرتبہ تقریباً 15 فی صد نمائش لگائے گا۔
جو ہندستانی ادارے اس میں شرکت کریں گے ان میں ٹاٹا، ایل اینڈ ٹی ، کلیانی ، بھارت فورج، مہندرا ، ایم کے یو، ڈی آر ڈی یو ،ا یچ اے ایل، بی ای ایل، بی ڈی ایل، بی ای ایم ایل، ایم ڈی ایل، جی آر ایس ای، جی ایس ایل ، ایچ ایس ایل، ودھانی ، آرڈنینس فیکٹریاں اور بہت سے دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ لاک ہیڈ مارٹن ، بوئنگ یو ایس اے ، ساب، (سوئیڈن) ائر بس ، رافیل (فرانس) روسن بورن ایکسپورٹس، یونائیٹیڈ شپ بلڈنگ (رشیا) بی اے ای سسٹسم (بی کی) سبت (اسرائیل) واٹسیلا فن لینڈ روڈے اور شوارز (جرمنی) سمیت بڑی بین الاقوامی کمپنیاں ڈیفنس ایکسپو 2018 میں حصہ لے رہی ہیںَ۔
وزیراعظم نریندر مودی چنئی میں ادیار میں واقع کینسر انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے اور وہ شری پیروم بدور میں واقع ڈائمنڈ جوبلی بلڈنگ، پلیٹیو کیئر سینٹر (مہاویر آشرے) ڈے کیئر سینٹر اور ادیار کنیسر انسٹی ٹیوٹ میں نرسوں کے کوارٹر کا افتتاح کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا ۔ ج۔
U- 2037