Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

’’واجبی لاگت والی شمسی بجلی کے لئے صلاحیت سازی کے سلسلے میں بھارت نژاد افراد کا کردار‘‘ کے موضوع پر پراواسی بھارتی دیوس کے پینل میں شامل اراکین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

’’واجبی لاگت والی شمسی بجلی کے لئے صلاحیت سازی کے سلسلے میں بھارت نژاد افراد کا کردار‘‘ کے موضوع پر پراواسی بھارتی دیوس کے پینل میں شامل اراکین نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

پینل میں شامل اراکین میں معروف ماہرین، ماہرین تعلیمات، اختراع کاران، صنعت کاران، بھارت اور بیرون بھارت کے صنعت کارشامل تھے۔ ان تمام اراکین نے یوٹیلیٹی اسکیل سولر، آف گرڈ اور مائکرو گرڈ سولوشنس، سولر ذخیرے، اگلی پیڑھی کی شمسی تکنالوجیوں اور قابل احیا شعبے کے لئے اختراع پر مبنی مالی متبادل جیسے شعبوں میں گذشتہ دو دنوں کے دوران عمل میں آئے تبادلہ خیالات کے نتائج پیش کیے۔

وزیر اعظم نے عملی سفارشات کا خیر مقدم کیا اور وزارت خارجہ اور نئی اور قابل احیا توانائی کی وزارت کو ہدایت دی کہ وہ ماہرین کے ان نتائج کو آگے بڑھائے اور پالیسی سازی میں مفید عناصر کے نتائج کو بروئے کار لائے۔