Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم اور سویڈن کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت


نئی دہلی،7 اپریل 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے سویڈن کے وزیراعظم  جناب اسٹیفن  لوفون  کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 عالمی وبا  اور صحت  و معیشت پر اس کے اثرات پر قابو پانے کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں میں   کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے  ہندستان اور سویڈن  کے  ریسرچرز اور سائنسدانوں کے درمیان     تعاون  اور اعدادوشمار کے تبادلے  کے امکان پر اتفاق  کیا جس سے کووڈ کے خلاف  عالمی کوششوں  کو مدد     ملے گی۔

دونوں لیڈروں نے  اس وقت جاری   سفر ی پابندیوں  کی وجہ سے  بھٹکے ہوئے  ایک دوسرے  کے شہریوں  کے لئے  ضروری  سہولت اور مدد فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ   کووڈ 19 سے جنگ کے لئے  اور طبی  سپلائی کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے لئے  ان کے افسران  رابطے میں  رہیں گے۔

***

م ن۔ ا گ ۔ ج

Un. 1525