پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔15؍جنوری۔وزیراعظم ،جناب نریندر مودی، 16 جنوری 2018 کو راجستھان کے ضلع باڑمیڑ میں، موضع پچپدرہ میں واقع راجستھان ریفائنری کے کام کاج کے آغاز سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔ موصوف یہاں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
راجستھان میں تیل اور گیس کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔ راجستھان ریفائنری ریاست کی پہلی ریفائنری ہوگی ۔ اس کے تحت 9 ایم ایم ٹی پی اے ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس ریفائنری سے ہونےو الی مصنوعات پیداوار جدید ترین بی ایس –VI اخراج اصولو ں کے مطابق ہوں گی۔ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 43000 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ یہ پروجیکٹ ایچ پی سی ایل اور حکومت راجستھان کی ایک مشترکہ صنعت ہے۔
راجستھان کے گورنر اور وزیراعلیٰ ، نیز متعدد مرکزی وزراء کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
U- 297
Looking forward to visiting Rajasthan tomorrow. Will attend a programme to mark the commencement of work for the Rajasthan Refinery at Pachpadra, in Barmer and will also address a public meeting.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 15, 2018
The Rajasthan refinery will be the first in the state, which is blessed with immense oil and gas reserves. This refinery will benefit Rajasthan, especially the industrious youth of the state.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 15, 2018