پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 6 اپریل 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر دیپک لاتھر کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہمارے ویٹ لیفٹر بہترین فارم میں ہیں! میرے نوجوان دوست دیپک لاتھر نے مردوں کے 69 کلو گرام کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتاہے۔اس نوجوان کھلاڑی کو مبارک باد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے بھی نیک خواہشات ’’۔
دیپک لاتھر دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والے سب سے نوجوان ویٹ لیفٹر ہیں اور انہوں نے گولڈ کوسٹ میں مردوں کے 69 کلو گرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
م ن۔ ۔ ج۔
U- 1969
Our weightlifters are in superb form! My young friend Deepak Lather wins a Bronze in the Men's 69 kg category. Congratulations to this youngster and all the best for his future endeavours: PM @narendramodi #GC2018 @GC2018 pic.twitter.com/H93XVJnFhh
— PMO India (@PMOIndia) April 6, 2018