پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 11 جولائی 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی دین دیال انتودیہ یوجنا -نیشل رورل لیوی ہوڈ مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت اپنی مدد آپ کرنے والوں گروپوں (ایس ایچ جی) اور ڈی ڈی یو -جی کے وائی اور آر ایس ای ٹی آئی ایس ، سے فیض یا ب ہونے والوں سے کل 12 جولائی کو صبح ساڑھے 9 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ براہ راست رابطہ قائم کریں گے۔ امید ہے کہ اس رابطے سے وزیراعظم کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ایس ایچ جی کے ارکان سے براہ راست ان سرگرمیوں کے بارے میں معلوم کرسکیں جو وہ ڈی اے وائی -این آر ایل ایم کے تحت چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ ان سرگرمیوں سے ان کی زندگی پر کتنا اثر پڑا ہے۔ اس پروگرام کو دوردرشن براہ راست نشر کرے گا اور این آئی سی اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ ویب سائٹوں پر ڈالے گا۔
فیضیاب ہونے والوں میں مکئی کی کاشت اوراس کی مارکیٹنگ سے متعلق افراد ، نشہ کی روک تھام سے متعلق تحریک میں کام کرنے والے سیلف ہیلپ گروپس ، اینٹیں بنانے والے یونٹ ،کاروباری نامہ نگار ، سکھی ، املی کی کاشت اور اس کی مارکیٹنگ سےمتعلق افراد ، سینیٹری نیپکنس ، بنانے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے والے اور ڈی ڈی یو -جی کے وائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شمسی پینل بنانے اور ان کی مارکٹنگ کرنے والے پشو سکھی ڈی ڈی یو جی کے وائی وغیرہ سمواد میں براہ راست حصہ لیں گے۔ تمل ناڈو کے معزور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے تلنگانہ سے سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کے لئے ریسورس پرسن جموں و کشمیر سے ڈیری فارم سے وابستہ افراد اور گجرات سے نیم کے بیج اکھٹے کرنے والے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے والے افراد بھی براہ راست رابطہ میں شامل ہوں گے۔
ڈی اے وائی – این آر ایل ایم خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا ادارہ جاتی پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔ ا س مشن پر 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 9 علاقو ں میں 600 اضلاع میں پھیلے ہوئے 4884 بلاکوں میں کام شروع ہوگیا ہے۔ مئی 2018 تک 45 لاکھ سیلف ہیلف گروپوں میں پانچ کروڑ سے زیادہ خواتین کو شامل کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ 2.48 لاکھ گاؤں تنظیموں اور کلسٹر سطح کی 20 ہزار فیڈریشنوں کو بھی فروغ دیا جاچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ج ۔ ج۔
U- 3558
At 9:30 AM on 12th July, I will interact with those associated with women Self Help Groups across India. It would be wonderful to hear their experiences, especially how they are driving a positive change at the grassroots level. Watch it live on the NM App or on @DDNewsLive.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2018