پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 28 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 ستمبر ، 2018 ء کو وگیان بھون واقع نئی دلّی میں حیاتِ نو کے لئے تعلیم پر اکیڈمک قیادت کانفرنس کا افتتاح کریں گے ، جس میں 350 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر / ڈائرکٹر حضرات شرکت کر رہے ہیں ۔ اس تقریب کا اہتمام مشترکہ طور پر یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای ، آئی سی ایس ایس آر ، آئی جی این سی اے ، آئی جی این او یو ، جےاین یو اور ایس جی ٹی یونیورسٹی کے ذریعے کیاجا رہا ہے ۔
اس کانفرنس کا مرکزی خیال ہندوستانی تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالنا اور تعلیمی نتائج حاصل کرنے اور تعلیمی ضابطے میں بنیادی تبدیلی لانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنا ہے۔اس کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں 29ستمبر2018 کی صبح میں عمل میں آئے گا۔اس کے بعد کانفرنس میں درج ذیل آٹھ موضوعات پر مختلف اجلاس منعقد کئے جائیں گے:
اس کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کریں گے۔اس اختتامی اجلاس میں آٹھ گروپ آئندہ کے لئے لائحہ عمل پیش کریں گے،جن پر سبھی کا اتفاق رائے ہو۔مستقبل کے اس لائحہ عمل پر مکمل اجلاس میں مزید تبادلہ خیال کیاجائے گا۔توقع ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعہ ملک کے اندر اعلی تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار ہوسکے گا۔
5060U. No.
At 10 AM this morning, I will inaugurate the 'Conference on Academic Leadership on Education for Resurgence' in Delhi. This is a commendable effort aimed at further strengthening our education system. https://t.co/N4f0w4IxsI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2018