Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم عالمی یوم ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی تقریبات سے خطاب کریں گے


نئی دہلی ،5جون  : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی  آج نئی دہلی میں عالمی یوم ماحولیات  2018 کے موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی تقریبات سے  خطاب کریں گے ۔وزیراعظم اس موقع پرراج پتھ لان میں منعقدہ نمائش  بھی  ملاحظہ کریں گے ۔

          اس سال  عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ہے ‘بیٹ پلاسٹک پولیشن ’یعنی پلاسٹک آلودگی سے نجات ’۔بھارت عالمی یوم ماحولیات کی اس تقریب کے  43ویں   ایڈیشن کا میزبان  ملک ہے ۔وزرائےماحولیات ، اقوام متحدہ کے نمائندگان اور مختلف صنعتی اداروں  کے اراکین اورمتعدد ممتاز شخصیات اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔

          وزیراعظم نے   ‘من  کی بات ’کے44ویں ایڈیشن میں کہاتھا کہ چونکہ  ہندوستان عالمی یوم ماحولیات تقریبات  کا میزبان  ملک ہے  ، لہذااس سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موضوعات سے نمٹنے کے عمل میں اس کی افزوں قیادت کا اظہارہوتاہے ۔  

*************

U-2925