پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 13 دسمبر 2017/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل ممبئی میں بحری آبدوز آئی این ایس کلوری قوم کے نام وقف کریں گے۔ آئی این ایس کلوری ایک ڈیزل -الیکٹرک حملہ آور آبدوز ہے جو مزگون ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ کے ذریعہ ہندستانی بحریہ کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہ اس طرح کی چھ آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز ہے جس کو ہندستانی بحریہ میں شامل کیا جائے گا اور یہ میک ان انڈیا پہل کے لئے اہم کامیابی کا مظہر ہے۔ اس بحری آبدوز پروجیکٹ کو فرانس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن اور مہاراشٹر حکومت کی معزز شخصیتوں کے علاوہ بحریہ کے سینئر افسروں کی موجودگی میں نیول ڈاک یارڈ پر اس آبدوز کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی اس موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کریں گے اور آبدوز کا معائنہ کریں گے اور اس میں سفر بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 6247
Tomorrow morning, PM @narendramodi will dedicate to the nation the naval submarine INS Kalvari in Mumbai.
— PMO India (@PMOIndia) December 13, 2017
INS Kalvari is a diesel-electric attack submarine that has been built for the Indian Navy by Mazagon Dock Shipbuilders Limited. It is the first of six such submarines that will be inducted into the Indian Navy, and represents a significant success for @makeinindia.
— PMO India (@PMOIndia) December 13, 2017