پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،18جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے احمدآباد میں سابرمتی ریورفرنٹ یالب دریا شاپنگ فیسٹول ۔2019کا افتتاح کیا۔وزیراعطم نے اس موقع پرکہاکہ گلیوں میں سامان فروخت کرنے والوں سے لے کر بڑے بڑے شاپنگ مال تک اورصناعوں سے لے کر ہوٹل ، ریسٹورینٹ سے مربوط کاروبار ، پورا گجرات آج یہاں اپنی مصنوعات کی جھلک پیش کرنے اوراسے فروغ دینے کی غرض سے جمع ہواہے ۔ یہ فیسٹول اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتاہے کیونکہ اس کا اہتمام وائبرینٹ گجرات سمٹ یافعال گجرات سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ کیاجارہاہے ۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے اس اہتما م کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ عام طورپرہم اس طرح کے بڑے کاروباری اجلاسات صرف بیرونی ملک میں ہی ملاحظہ کرپاتے ہیں ۔ اب وائبرینٹ گجرات اور احمدآباد شاپنگ فیسٹول کا آغاز اس لحاظ سے ایک قابل ستائش قدم ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت ملک میں سازگارکاروباری ماحول پیداکرنے کے لئے لگاتارکوشاں ہے ۔ گذشتہ چاربرسوں کے دوران فرسودہ قوانین کو منسوخ کردیاگیاہے اورسیکڑوں قواعد کوآسان بنایاگیاہے ۔ ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے کاروبارکرنا آسان ہونے کے زمرے میں ، زمرہ بندی کے لحاظ سے 142ویں مقام سے اوپراٹھ کراب 77واں مقام حاصل کرلیاہے ۔ وزیراعطم نے مزید کہاکہ ہماری لگاتارکوشش یہی ہے کہ ضوابط کو چھوٹے صنعت کاروں کے لئے آسان بنایاجائے ۔ ہم ایک ایسے نظام کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش میں ہیں ،جس کے تحت بینک جیسے ادارے چھوٹے صنعت کاروں کو جی ایس ٹی اوردیگر ریٹرنس کی بنیاد پرقرض فراہم کرسکیں ۔ اب ہم ایک کروڑروپے تک کے قرض 59منٹوں میں منظورکررہے ہیں ۔
اس سے قبل وزیراعظم نے گاندھی نگرمیں مہاتمامندر نمائش اور کنوینشن سینٹرمیں وائبرینٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شوواٹ کاافتتاح کیا ۔ اس کے ساتھ ہی اب وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات کے نویں ایڈیشن کے انعقاد کے لئے حالات پوری طرح سے سازگارہوچکے ہیں ۔ یہ نواں ایڈیشن 18سے 20جنوری کے دوران گاندھی نگرمیں منعقد ہورہاہے ۔ سربراہ ملاقات میں ریاستوں کے سربراہان ، عالمی صنعتوں کے سربراہان اور فکری رہنما شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی اس سربراہ ملاقات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-405
आमतौर पर बड़ी बिजनेस समिट के साथ इस प्रकार के आयोजन हम विदेश में ही देखते थे।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2019
अब वाइब्रेंट गुजरात के साथ ही अहमदाबाद शॉपिंग फेस्टिवल की शुरुआत, एक सराहनीय पहल है: PM
मुझे बताया गया है कि गुजरात के अलग-अलग हिस्सों से स्ट्रीट वेंडर से लेकर शॉपिंग मॉल तक के व्यापारी इस फेस्टिवल में शामिल हुए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2019
हस्तशिल्पियों से लेकर इलेक्ट्रॉनिक्स और होटल-रेस्तरां से जुड़े कारोबारी अपने उत्पादों का प्रचार प्रसार करने यहां आए हैं: PM
देश में व्यापार के लिए अनुकूल माहौल बनाने के लिए सरकार लगातार काम कर रही है। बीते 4 वर्ष में सैकड़ों नियमों को आसान बनाया गया है, पुराने कानूनों को समाप्त किया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2019
इन्हीं का नतीजा है कि 4 वर्ष पहले जहां हम Ease of Doing Business में 142 नंबर पर थे, आज 77 रैंक पर हैं: PM
सरकार का प्रयास है कि छोटे उद्यमियों के लिए प्रक्रियाओं को आसान किया जाए।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2019
हम उस व्यवस्था की तरफ बढ़ रहे हैं जब GST और जो दूसरे रिटर्न हैं, उन्हीं के आधार पर बैंक छोटे उद्यमियों को ऋण की सुविधा दें।
59 मिनट में एक करोड़ रुपए तक के ऋण की सैधांतिक मंजूरी मिल रही है: PM
Today is a big day for Ahmedabad!
— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2019
The city is hosting a first of its kind shopping festival.
This festival is a great opportunity for entrepreneurs and consumers. It has a wide range of products, a good mix of the traditional and the modern. pic.twitter.com/b8TAkoFMHJ
At the inauguration of the Ahmedabad Shopping Festival, I talked at length about the numerous steps taken by the Central Government for the MSME sector. Our small entrepreneurs are exceptionally talented and we are committed to ensuring the right platform for them to prosper.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2019
At the Ahmedabad Shopping Festival I too could not resist from shopping! Purchased some Khadi products using the RuPay card.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2019
I urge you all- keep buying Khadi and contribute to the empowerment of lakhs of weavers associated with the industry. It is also a great tribute to Bapu! pic.twitter.com/DVTAIwFJz2