Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیائیف کو الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیائیف کو الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘ صدر شوکت مرزیائیف کو الیکشن میں ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔  مجھے پورا یقین ہے کہ  آپ کے دوسری مدت کار کے دوران بھارت ۔ازبکستان کلیدی شراکت داری کو برابر تقویت حاصل ہوتی رہے گی۔آپ کو اور ازبکستان کے دوست عوام کو میری نیک تمنائیں’’۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- س ب- ف ر)

U-12192