پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی پہلی نجی طور پر تیار کردہ مداری خلائی پرتابی گاڑی ’’وکرم-1‘‘ کے اولین مداری پرتاب سے قبل اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے خلائی سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وکرم-1‘‘ کا پرتاب بھارت کے خلائی عزائم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور یہ اختراع، ٹیکنالوجی اور صنعت کاری کے میدان میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، سے بھی اس تاریخی مشن کا مشاہدہ کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
بھارت کے خلائی سفر میں ایک نئے تاریخی باب کا آغاز!
آج صبح 11:30 بجے اسکائی روٹ ایرو اسپیس بھارت کی پہلی نجی طور پر تیار کردہ مداری خلائی پرتابی گاڑی ’’وکرم-1‘‘ کا اولین مداری پرتاب کرے گی۔
یہ چار مرحلوں پر مشتمل راکٹ تیز رفتار اور ضرورت کے مطابق پرتابی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مشن ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی روشن مثال ہے۔ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خلائی شعبے میں ہماری اصلاحات اختراع اور صنعت کاری کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔
میں کامیاب پرتاب کے لیے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی پوری ٹیم کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ ’’وکرم-1‘‘ بلند پرواز کرے، تاریخ رقم کرے اور اختراع کرنے والوں کی ایک نئی نسل کے لیے باعثِ تحریک بنے۔
میں تمام بھارتیوں، خصوصاً اپنے نوجوان دوستوں، سے اپیل کرتا ہوں کہ اس تاریخی مشن کا مشاہدہ کریں اور#انڈیا وتھ وکرم1 کے ذریعے ٹیم اسکائی روٹ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔
@SkyrootA
A historic new frontier for India’s space journey!
At 11:30 AM today, Skyroot Aerospace will undertake the maiden orbital launch of Vikram-1, India’s first privately developed launch vehicle.
This four-stage rocket is designed to provide rapid and on-demand launch services.… pic.twitter.com/1qFVTwNOuZ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 18, 2026
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-107