پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے انجینئرز ڈے کے موقع پرتمام انجینئرز کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے انجینئروں کی گراں قدر خدمات کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیر، جدت طرازی اور مسائل کے حل کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے سر ایم وشویشوریا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جن کی غیر معمولی انجینئرنگ صلاحیت اور ملک کی تعمیر کے لئے دور اندیشی انجینئروں کی نسلوں کو مسلسل ترغیب دیتی رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا:
تمام باصلاحیت انجینئروں کو انجینئرزڈے کی دلی مبارکباد! یہ وہ لوگ ہیں جو بہتر مستقبل کے لئے تعمیر، جدت طرازی اور حل پیش کرتے ہیں۔
میں سر ایم وشویشوریا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جن کی انجینئرنگ کی غیر معمولی صلاحیت اور ملک کی تعمیر کا وژن آج بھی ہم سب کو متاثر کرتا ہے۔
Happy #EngineersDay to all remarkable engineers, the people who build, innovate and provide solutions for a better tomorrow.
Tributes to Sir M. Visvesvaraya, whose engineering genius and nation-building vision continue to inspire. pic.twitter.com/uIoBwrWPQT
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2026
*****
ش ح۔ ک ا۔ف ر
U.No.3561