پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔13جون؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، وراٹ کوہلی کے ذریعے پیش کی گئی فٹنس چنوتیوں کو تسلیم کرتے ہوئے آج ، اپنا فٹنس ویڈیو شئیر کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ صبح کے وقت میں جو کسرتیں کرتا ہوں یہاں ان کی جھلک پیش ہے۔ یوگا کے علاوہ میں پانچ فطری عناصر یعنی، زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان پر مشتمل پنچ تتؤوں کے ٹریک پر پیدل چلتا ہوں۔ یہ از حد خوشگوار اور توانائی بخش محسوس ہوتا ہے۔ میں سانس کی کثرت بھی کرتا ہوں۔ # ہم فٹ تو انڈیا فٹ۔
میں ہر ایک ہندوستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دن کا کچھ حصہ فٹنس کے لیے وقف کرے۔
آپ چند کسرتیں اپنالیں ، جنھیں آپ آسانی سے کر سکیں اور آپ پائیں گے کہ یہ آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گی۔
# فٹنس چنوتی # ہم فٹ تو انڈیا فٹ’’
http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2018/jun/i201861301.mp4
فٹنس کی چنوتی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب ایچ ڈی کمارا سوامی، ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی محترمہ منیکا بترا اور مکمل آئی پی ایس برادری خصوصاً وہ افسران جو چالیس برس کی عمر سے تجاوز کرچکے ہیں، انہیں فٹنس چنوتی اپنانے کی تلقین کی۔
‘‘مجھے درج ذیل افراد کو # فٹنس چنوتی کے لیے نامزد کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے:
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی
بھارت کے لیے باعث فخر اور 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ تمغات حاصل کرنے والی منیکا بترا
بہادر آئی پی ایس افسران کی پوری برادری خصوصاً چالیس برس کی عمر سے تجاوز کرنے والے افسران۔’’
***********
U – 3071
Here are moments from my morning exercises. Apart from Yoga, I walk on a track inspired by the Panchtatvas or 5 elements of nature - Prithvi, Jal, Agni, Vayu, Aakash. This is extremely refreshing and rejuvenating. I also practice
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2018
breathing exercises. #HumFitTohIndiaFit pic.twitter.com/km3345GuV2
I am delighted to nominate the following for the #FitnessChallenge:
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2018
Karnataka’s CM Shri @hd_kumaraswamy.
India’s pride and among the highest medal winners for India in the 2018 CWG, @manikabatra_TT.
The entire fraternity of brave IPS officers, especially those above 40.
I appeal to every Indian to devote some part of the day towards fitness.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2018
Practice any set of exercises you are comfortable with and you will see the positive difference it will make in your life! #FitnessChallenge #HumFitTohIndiaFit https://t.co/yuHN6871pk