Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے بھارتی برّی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کےساتھ گریز ویلی میں دیوالی منائی

وزیراعظم نے بھارتی برّی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کےساتھ گریز ویلی میں دیوالی منائی

وزیراعظم نے بھارتی برّی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کےساتھ گریز ویلی میں دیوالی منائی

وزیراعظم نے بھارتی برّی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کےساتھ گریز ویلی میں دیوالی منائی


نئی دہلی۔20؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، بھارتی برّی فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ ،جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک، وادی گریز میں دیوالی منائی۔ وزیراعظم وہاں تقریباً دو گھنٹے تک ٹھہرے ۔ یہ وزیراعظم کی لگاتار چوتھی دیوالی ہے، جو انہوں نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی ہے۔

وزیراعظم نے جوانوں کو مٹھائیاں  پیش کیں اور مبارکباد بھی دی۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی دوسرےفرد  کی طرح وہ بھی، دیوالی اپنے کنبے کے ساتھ منانے کے متمنی رہتے ہیں۔ لہٰذا وہ مسلح افواج کے جوانوں کے درمیان آئے ہیں جنہیں وہ ’اپنے کنبے‘ کا درجہ دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ جوانوں اور مسلح افواج کے سپاہیوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو انہیں، ایک نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے دشوار ترین حالات میں بھی ان کے ذریعے کیے جانے والے ایثار اور ریاضت کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس اجتماع میں شامل جوان ،باقاعدگی سے یوگاکا عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یقینی طور پر ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور انہیں گونہ سکون حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جوان جو اپنی مدت کار مکمل کرنے کے بعد مسلح افواج سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں، وہ بعد ازاں بہترین یوگا تربیت کار بن سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے ،2022 میں مکمل ہونے والے یوم آزادی کے 75ویں برس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک بھارتی شہری کو اس کے لئے نیا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدت طرازی اپنائیں تاکہ ان کے روز مرہ کے فریضے اور فرائض منصبی  کی ادائیگی آسان اور محفوظ بن  جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین جدت طرازی پر مبنی طریقوں کو اب یوم برّی فوج ، یوم بحریہ اور یوم فضائیہ کے موقع پر، باقاعدہ تسلیم کیا جارہا ہے اور انعامات سے بھی نوازا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت اب ہر ممکن طریقے سے مسلح افواج کی فلاح وبہبود کے لئے عہدبند ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ون رینک ،و ن پنشن کے نفاذ کا ذکر کیا ، جو کئی دہائیوں سے زیر التوا موضوع رہا تھا۔

برّی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اور دیگر سینئر برّی فوج افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیٹرس بُک میں، وزیراعظم نے ، جو کچھ رقم کیا وہ عبارت  درج ذیل ہے:

’’اپنے پیاروں سے دور رہ کر ، ایثار کی اعلیٰ ترین روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ،مادر وطن کی سرحد وں کی حفاظت، شجاعت اور وابستگی کی علامات ہیں۔

مجھے آپ سب کے ساتھ دیوالی کا تیوہار منانے کا موقع ملا ہے۔ اس موقع پر ، سرحد پر بہادر سپاہیوں کی موجودگی ، امید کے دیے روشن کرتی ہے اور کروڑوں ہندوستانیوں کے دلوں میں نئی توانائی پیداکرتی ہے۔

’نیو انڈیا‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہم سب کے پاس یہ ایک سنہری موقع ہے کہ ہم باہم مل جل کر کام کریں۔ برّی فوج بھی اس کا ایک حصہ ہے۔

دیوالی کے موقع پر آپ سب کو مبارکباد۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ۔ ع ن۔

20-10-2017

U-5250