Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے جناب رام جیٹھ ملانی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا


نئی دہلی،08ستمبر /  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز وکیل اور سابق مرکزی وزیر جناب رام جیٹھ ملانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘جناب رام جیٹھ ملانی کی رحلت سے ہندوستان ایک ایسے غیرمعمولی وکیل اور ایک ایسی عوامی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جس نے عدالت اور پارلیمنٹ دونوں میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔وہ خوش مزاج اور باحوصلہ شخص تھے اور کسی بھی موضوع پر  اپنی جرتمندانہ  رائے کا اظہار کرنے سے وہ کبھی پیچھے نہیں رہے۔

جناب رام جیٹھ ملانی کی شخصیت کا ایک بہترین پہلو یہ تھا کہ وہ اپنے من کی بات کہنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ بلا کسی خوف کے یہ کام کرتے تھے۔ ایمرجنسی کے سیاہ دنوں میں انہوں نے جس عزم و حوصلے کے ساتھ عوا م کی آزادی کی لڑائی لڑی اُسے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ضرورتمندوں کی مدد کرنا ان کی شخصیت کا اہم ترین حصہ تھا۔

میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے جناب رام جیٹھ ملانی جی کے ساتھ بات چیت کے بہت سے مواقع حاصل ہوئے۔ میں غم کے ان لمحات میں  اُن کے اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ  شریک  ہوں۔ وہ یہاں نہیں ہیں لیکن ان  کے شاندار کام کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا! اوم شانتی۔’’

 

 

(م ن ۔ ا گ۔ م ت ح(

U-4081